محکمہ ریلوے کے گریڈ 20کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

بدھ 13 جون 2018 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) محکمہ ریلوے کے گریڈ 20کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20کے افسر عامر علی بلوچ کو چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ہیڈ کوارٹر ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور محمد حنیف گل کو چیف کمرشل منیجر /پسنجر ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور ، چیف کمرشل منیجر /پسنجر وقار احمد شاہد کو ریلوے ہیڈ کوارٹر سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور ، عامر محمد دائود پوتا کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان ، چیف مکینکل انجینئر /لوکو سلمان صدیق شیخ کو لاہور ہیڈ کوارٹر سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر ، شاہد عزیز کو چیف مکینکل انجینئر /لوکو ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان عدنان شہافائی کو تبدیل کر کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ہوپرویگنزفیز ٹو ، چیف انجینئر ڈیزائن علی محمد آفریدی کو تبدیل کر کے منیجنگ ڈائریکٹر کنکریٹ سلیپر فیکٹری لاہور ، منیجنگ ڈائریکٹر کنکریٹ سلیپر فیکٹری آصف متین زیدی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ لاہور ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر ریاض علی لغاری کو تبدیل کر کے چیف انجینئر ڈیزائن تعینات کردیاگیا ہے ۔