رمضان المبارک اپنے اختتام کو پہنچ گیا ،شہر میں پرچون سطح پر گراں فروشی نہ روکی جا سکی

انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ،دکاندار صارفین سے من مانی قیمتیں وصول کرتے رہے

بدھ 13 جون 2018 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) رمضان المبارک اپنے اختتام کو پہنچ گیا مگر صوبائی دارلحکومت لاہور میں پرچون سطح پر گراں فروشی نہ روکی جا سکی ،انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہی اور دکاندار صارفین سے پھلوں اور سبزیوں کی من مانی قیمتیں وصول کرتے رہے ۔ سبزیو ں میں ایک کلولیموں دیسی کی سرکا ری قیمت 108 روپے مقرر ہے لیکن دکاندار بدستور ایک کلولیموں دیسی 135روپے تک فروخت کرتے رہے ۔

اسی طرح آلو نیاکچا چھلکا سرکاری نرخ24روپے کی بجائے 30 روپے ،پیاز25روپے کی بجائے بدستور 32روپے، ٹماٹر24روپے کی بجائی45روپے،لہسن دیسی 74روپے کی بجائے بدستور 110روپے،لہسن چائنہ 106روپے کی بجائی140 روپے، ادرک تھائی لینڈ 116روپے کی بجائی165روپے، ادرک چائنہ 172روپے کی بجائی240روپے، بینگن 22روپے کی بجائے 32روپے،کھیرا 27روپے کی بجائی36روپے،کریلے 18روپے کی بجائے 30روپے،پالک11روپے کی بجائے 20روپے، ٹینڈے دیسی 53کی بجائے 60روپے، پھلیاں53روپے کی بجائی80روپے، پھول گوبھی 47روپے کی بجائے 60 روپے،گھیاکدو 23روپے کی بجائی30روپے، سبز مرچ 47 روپے کی بجائی80روپے،شملہ مرچ 42روپے کی بجائی50روپے، بھنڈی38روپے کی بجائی50روپے،مٹر106روپے کی بجائی160روپے میں فروخت کئے گئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو 186 روپے کی بجائے 260 روپے، سیب سفید 106روپے کی بجائے 150 روپے، خربوزہ 53روپے کلو کی بجائی57روپے،کیلا اول درجہ111روپے کی بجائی175روپے،ایک کلو خوبانی سفید 156روپے کی بجائے 185 روپے،آڑو90روپے کی بجائے 165 روپے، کھجور ایرانی کھلی 172 روپے کی بجائے 240روپے، کھجور اصیل کھلی 146روپے کی بجائی220روپے، گرما 69روپے فی کلو کی بجائے 74روپے،آم سندھڑی دوم 106روپے کی بجائے 150روپے،الیچی 226روپے کی بجائی280روپے، آلو بخارا 206روپے کی بجائی290روپے اور ایک کلو انگور 131 روپے کی بجائے 200روپے تک فروخت کئے گئے ۔