پشاور،صبائون ٹو پروجیکٹ کے زیرِاہتمام 81 افراد کے چٹھے بیج کی تربیت مکمل

بدھ 13 جون 2018 21:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء)صبائون ٹو پروجیکٹ کے زیرِاہتمام 81 افراد کے چٹھے بیج کی ہنر مند سرگرمیوں میںتربیت مکمل ہوگی جس کی باقاعدہ تقریب کاا نعقاد’’ڈی ریڈیکلائزیشن سینٹر باڑہ‘‘ میں کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور، خیبر پختون خواہ(نارتھ) میجر جنرل محمد وسیم اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔صبائون پروجیکٹ کے زیرِ اہتمام تربیت مکمل کرنے والوں افراد کے پہلے پانچ بیچ ، معاشرے کے مفید شہری بن کر باقاعدہ صحت مندانہ سرگرمیوں کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔

گزشتہ پانچ گروپوںمیں اب تک 689افراد فارغ التحصیل ہوکر معاشرے میں مفید شہری کی حیثیت سے واپس جا چکے ہیں،اب مزید 81 تسلیم شدہ افراداِس پروجیکٹ کے تحت ’’ڈی راڈیکلائزیشن‘‘ پروگرام کا حصہ بن کر ڈی ریڈیکلائزیشن سنٹر باڑہ صبائون ٹو سے فارغ التحصیل ہو کر معاشرے میں شامل ہورہے ہیں،صبائون پروجیکٹ کے زیرِ اہتمام فارغ التحصیل ہونے والے افراد مفید شہری بن کر معاشرے میںشامل ہوں گے،دورانِ تربیت اِن افراد کو ذہنی و نفسیاتی تربیت کے ساتھ ساتھ مفید ہنربھی سکھایاگیاہے تاکہ وہ باعزت روزگارسے اپنے گھروالوںکیلیے حلال رزق کمانے کے قابل ہو جائیں، اس موقع پر انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور، خیبر پختون خواہ(نارتھ) میجر جنرل محمد وسیم اشرف تربیت مکمل کرنے والوں سے ملاقات بھی کی اور تربیتی معیار کو سراہا۔

(جاری ہے)

تقریب میں شامل دیگر مہمانوںمیں سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئرارشد توفیق ، پولیٹیکل ایجنٹ کیپٹن (ریٹائرڈ) اسلام زیب، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹعصمت اللہ وزیر، مختلف ایجنسیوں کے ملکان اور مقامی ملکان کی ایک بڑی تعداد بھی تقریب میں موجو د تھی۔