فرنٹ ڈیسک کے قیام سے عوام کو تھانہ کی سطح پرریلیف مل رہاہے ، ڈی پی او ساہیوال

بدھ 13 جون 2018 20:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام نے کہا ہے کہ فرنٹ ڈیسک کے قیام سے عوام کو تھانہ کی سطح پرریلیف مل رہاہے ضلع کے تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر بااخلاق عملہ تعینات کررکھا ہے جہاںہرشکایت کو آن لائن سسٹم میں اپڈیٹ کیاجارہا ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر کے میٹنگ روم میںفرنٹ ڈیسک افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے فرنٹ ڈیسک سٹاف کی خدمات کو سراہا اور سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ڈی پی اونے کہاکہ ہر مسئلہ کا حل ایف آئی آر نہیں ہے سول اور گھریلو نوعیت کے معاملات کے حوالے سے سائلین کی مکمل رہنمائی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر درخواست پہلے تھانہ میں ڈیل کی جائے گی اگر سائل مطمئن نہ ہو تو اپنی درخواست ڈی پی او آفس شکایت برانچ میں جمع کروا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

فرنٹ ڈیسک میں آئی ٹی کے نئے سسٹم کی بدولت ڈی پی او آفس میں تمام ضلع کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جا رہا ہے آخر پر ڈی پی او ساہیوال نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فرنٹ ڈیسک عملہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ساہیوال :ڈی پی او محمد عاطف اکرام اچھی کارکردگی پر انچارج فرنٹ ڈیسک محمد آفتاب اوردیگر سٹاف کو تعریفی سرٹیفکیٹس دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :