ساہیوال ،ڈکیتی کی چھ مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی ‘طلائی زیورات ‘ موبائل فون اور 3موٹرسائیکلیں لے اڑے، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

بدھ 13 جون 2018 20:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) ڈکیتی کی چھ مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی ‘طلائی زیورات ‘ موبائل فون اور 3موٹرسائیکلیں لے اڑے۔پہلی واردات ایکس بلاک فرید ٹا?ن میںہو ئی جہاں آصف رشید کی ہمشیرہ رات کے وقت اپنے گھر طارق بن زیاد کالونی جارہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم گن پوائنٹ پر نقدی وطلائی زیور مالیتی45ہزار روپے چھین کرفرارہو گئے۔

(جاری ہے)

آبپارہ ٹائون میں تین نامعلوم ملزمان نے سنٹرل جیل سے ڈیوٹی سے فارغ ہوکر موٹرسائیکل پر گھرجانے والے محمد اشفاق سے گن پوائنٹ پر بلا نمبری موٹرسائیکل اور نقدی مالیتی 63ہزار روپے ‘ 84/5-Lمیں موٹرسائیکل پر جانے والے عامر نواز اور اسکے دوست کو گن پوائنٹ پر 3نامعلو م ملزمان نے روک کر موبائل فون اور نقدی مالیتی 43ہزارروپے ‘موضع جرماں میں کام سے فارغ ہوکر موٹرسائیکل پر گھر جانے والے محمد سلیم سے فہیم وغیرہ 2ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی و موٹرسائیکل مالیتی25ہزارروپے ‘ 4/10-Lمیں 3نامعلوم ملزمان نے محمد ارشد کے گھر داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے نقدی ‘طلائی زیوراور موبائل فون وغیرہ کل مالیتی 1 لاکھ50ہزار روپے اور 76/5-Rمیںفصلوںکو پانی لگانے کیلئے جانے والے شان علی اور اس کا بیٹا عمر خیام اور ملازم عامر علی سے اختر اور 2 دیگرملزمان نے گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر موٹرسائیکل اورنقدی کل مالیتی39ہزارروپے چھین لئے۔

پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔