محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کا شیڈول جاری کر دیا

بادشاہی مسجد میں ساڑھے 8 جبکہ داتا دربار میں 8 بجے نمازعید اداکی جائیگی‘محکمہ اوقاف و مذہبی امورکا جاری اعلامیہ

بدھ 13 جون 2018 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کا شیڈول جاری کر دیا، عالمگیری بادشاہی مسجد میں ساڑھے 8 جبکہ داتا دربار میں 8 بجے نمازعید اداکی جائیگی۔محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے جاری شیڈول کیمطابق عیدالفطر کی نماز بادشاہی مسجد میں مولانا عبدالخبیر آزاد کی امامت میں 8:30 بجے ادا کی جائیگی۔

داتا دربار میں مفتی رمضان سیالوی کی امامت میں 8 بجے نماز عید ادا ہو گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح جامع مسجد دربار شاہ جمال میں 7:45 منٹ،جامع مسجد دربار میاں میر رحمتہ اللہ علیہ میں 8:30، جامع مسجد دربار مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ میں 7:30 بجے، مسجد وزیر خان میں8 بجے جبکہ جامع مسجد بابا موج دریا دربارمیں 8 بجے نماز عید ہوگی دوسری جانب مسلم مسجد لوہاری میں 6:30، دربار شاہ کمال میں 7:00 بجے،دربار شاہ عنایت قادری میں 7:00 جبکہ عالی مسجد نواں کوٹ میں 7:00 بجے نماز عید ہو گی۔جامع مسجدآسٹریلیا 6:00 جبکہ جامع مسجد دالگراں میں 7:30 پر نماز عید ہو گی۔جامع مسجد پیر مکی میں 7:00 جبکہ جامع مسجد دربار بڑے میاں میں 7:30 پر عید ہو گی۔

متعلقہ عنوان :