عیدالفطرامت مسلمہ کیلئے برکتوں،رحمتوں،خوشیوں کادن ہے ‘ڈاکٹرراغب نعیمی

نیکوں کے حصول کاسلسلہ ماہ صیام کے طرح پورا سال رہناچاہیے ‘ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ

جمعرات 14 جون 2018 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عیدالفطرامت مسلمہ کیلئے برکتوں، رحمتوں،خوشیوں کادن ہے،نیکوں کے حصول کاسلسلہ ماہ صیام کے طرح پورا سال رہناچاہیے ،صاحب ثرو ت حضرات اپنے صدقات ،عطیات سے کمزوررشتہ دار، غریب محلہ داراورمستحق خاندانوں کو عیدکی خوشیوں میں شامل کریں،اسلام کے لیے امت مسلمہ خود کواتحاد کی لڑی میں پرو اورمشترکہ طورپر عالم اسلام کی سربلندی کے لیے اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عالم اسلام کے نام پیغام میں کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ صدقہ فطر 100روپے سے لے کر2200روپے تک عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی سے قبل ادا کیا جائے۔ عیدکی خوشیوں میں محروم طبقات کوشامل کرنا ہمار ا اخلاقی اوردینی فریضہ ہے۔ ملک وقوم کی سلامتی اورامن واستحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں جائیں۔

متعلقہ عنوان :