حقوق وفرائض کی ادائیگی میں عدم توازن انتشار اور بے چینی کی ایک بڑی وجہ ہے‘ڈاکٹر طاہر القادری
اسلام نے مرد کی بطور باپ،خاوند، بھائی،بیٹے کے کچھ ذمہ داریاں متعین کی ہیں، اسی طرح خواتین کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں جن کو ادا کر کے ہم ایک پرامن گھرانہ اور پرامن معاشرہ کی تشکیل کو یقینی بناسکتے ہیں‘سربراہ عوامی تحریک کاشہر اعتکاف میں خطاب
جمعرات 14 جون 2018 16:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت،اخلاق، کردار اور حسن عمل کا درس دیتا ہے اورآج ہم نے اپنی عادات و اطوار اور اعمال کا محاسبہ کرنا چھوڑ دیا ہے اور ہمیں اندازہ ہی نہیں ہے کہ روز مرہ کی زندگی میں ہم کتنے حقوق ایسے ہیں جن کی ادائیگی ہمارے ذمہ ہے مگر انھیں ادا نہیں کر رہے، حقوق العباد کی ادائیگی کے تقاضوں کی نفی بے چینی اور بد امنی کی ایک بڑی وجہ ہے ، اگر حقوق العباد نظر انداز ہوں گے تو حقوق اللہ کی ادائیگی بھی کوئی نفع نہیں دے سکے گی، انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا اہل ایمان میں سے کامل تر مومن وہ ہے جو ان میں سے بہترین اخلاق کا مالک ہے اور تم میں سے بہترین وہ ہیں جو اپنی بیویوں کیلئے اخلاق اور برتاؤ میں بہترین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خاندانی زندگی کا بنیادی اصول بھی رحمت پر مبنی ہے، بیویوں اور اہل خانہ پر نرمی اور شفقت کرنے کے حوالے سے حضور نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کر کے ہم اپنی خاندانی اور گھریلو زندگی کو بہترین بنا سکتے ہیں، حضور نبی اکرم ﷺ کا اپنی ازواج مطہرات کے ساتھ سلوک،انصاف اور شفقت پر مبنی تھا۔اس کے برعکس آج ہم نے اپنی زندگیوں کو روکھا،پھیکا اور محدود بنا دیا ہے اور اس میں سے تفریح، شفقت،نرمی،خوش طبعی اور لطف اندوزی کے عنصر کو نکال کر اپنے اہل و عیال کیلئے گھر کو جیل خانہ بنا دیا ہے۔خاوند بھی اور بیویاں بھی اپنے حالات اور معاملات کو بہتر کرنے کیلئے سیرت النبی ﷺ کا دلجمی کے ساتھ مطالعہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.