فیصل آباد، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی رشیدآباد میں کاروائی، سرخ جعلی مرچ کی سپلائی کا منصوبہ ناکام

2من جعلی مرچ برآمد ، جعلی مرچیں تیار کرنے پر فیکٹری سیل

جمعرات 14 جون 2018 17:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) عید پر فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کوسرخ جعلی مرچ کی سپلائی کا منصوبہ ناکام ہوگیا ،122من جعلی مرچ برآمد ، جعلی مرچیں تیار کرنے پر فیکٹری کوسیل کر دیا۔ کیا ،متعدد فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر بھاری جرمانے عائدکیے ۔آن لائن کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیصل آباد کے علاقے رشیدآباد میں کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت کاسمیٹکس کلرز،چوکر ،برادہ کی ملاوٹ سے جعلی مرچیں تیار کرنے،فیک لیبلنگ اور ناقص سٹوریچ پر سیل کر دیا ۔

دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ اورچنیوٹ میں مزید کارروائیاں کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو زائدالمعیاد اشیاء کی موجودگی ،سابقہ نوٹس پر عمل نہ کر نے ،ممنوعہ اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتطامات پربھاری جرمانے عائد کر دیے ۔

(جاری ہے)

ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران بر آمد شدہ 4890کلو جعلی مرچیں ،بھاری مقدار میںبرداہ ،چوکر،زائدالمعیاد مشروبات ،ملاوٹی دودھ ،ممنوعہ کاسمیٹکس رنگ اور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں۔ مزید برآں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس،بیکرز ،ہوٹلز،پروڈکشن یو نٹس،ریسٹورنٹس اور کر یانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے۔ -06-18/--36

متعلقہ عنوان :