چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی اسلام آبادسے کوئٹہ پہنچ گئے

جمعرات 14 جون 2018 17:59

چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی اسلام آبادسے کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی اسلام آبادسے کوئٹہ پہنچ گئے ائیر پورٹ پر صوبائی نگران وزراء آغا عمر بنگلزئی، خرم شہزاد، امام بخش بلوچ، نوید احمد کلمتی، نصر اللہ خلجی، فرزانہ کریم بلوچ سمیت دیگر نے استقبال کیا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی گورنر ہائوس کوئٹہ پہنچے اور وہاں پر انہوں نے نگران صوبائی وزراء سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل کو یقینی بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے کیونکہ بلوچستان کے لو گوں کو موجودہ حکومت سے بھی بہت سے توقعات وابستہ ہے حکومت نے اپنی آئینی مدت میں صاف وشفاف انتخابات کے عمل کو یقینی بنانا ہے تاکہ حکومت سازی کا یہ عمل بہتر طریقے سے آگے بڑھ سکے چیئرمین سینیٹ اور نگران صوبائی وزراء نے مختلف امور پر گفتگو بھی کی