ایس بی سی اے نے 22پروجیکٹس کی این او سی برائے تشہیروفروخت کو منسوخ ، تشہیروفروخت پرپابندی عائد کردی

جمعرات 14 جون 2018 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سال 2002ء سے لے کر اب تک نامکمل اوپن پلاٹس ہائوسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی کاآغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 22پروجیکٹس کی این او سی برائے تشہیروفروخت کو منسوخ ، تشہیروفروخت پرپابندی عائداورعوام الناس کو سرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے نے 2002ء سے جاری ایسے تمام پبلک سیل اوپن پلاٹس پروجیکٹس میں این او سی کے مطابق معیاد تکمیلِ گزرنے کے باوجود نامکمل پروجیکٹس کے خلاف قانونی کارروائی کاشروع کردی ہے اس سلسلے میں ابتدائی طور پر 21ہائوسنگ پروجیکٹس جس میں نامور بلڈر اینڈ ڈویلپرز کے بڑے منصوبے گرین ویلی ،ڈریم ویلی ،فائن سٹی اورنادرون ویلی سمیت اوردیگرمشہورچھوٹے بڑے پروجیکٹس شامل ہیں بھی شامل ہیں کی این اوسی برائے تشہیروفروخت کومنسوخ کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ا س سلسلے میں جاری کردہ فہرست کے مطابق میسرز فائن آرچ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے منصوبے ''فائن ڈریمز''واقع دیہہ اللہ پائی گڈاپ ٹائون ،'' فائن سٹی '' واقع دیہہ شاہ مرید ٹاپوسونگل گڈاپ ،''فائن سٹی فیز۔ون ''واقع دیہہ شاہ مریدگڈاپ ،میسرز العصرایسوسی ایٹس کے منصوبے ''صنوبرگارڈن فیز ۔ون''واقع دیہہ شاہ مرید ،ٹاپوسونگل گڈاپ ، '' ناردرن ویلی ''،واقع دیہہ شاہ مرید گڈاپ اور''صنوبرسٹی ''،واقع دیہہ مرید گڈاپ ،میسرز الکریم ہائوسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کاپروجیکٹ ''کریم ٹائون ''،واقع دیہہ تھامِنگ ٹاپوسونگل گڈاپ ،میسرز العظیم پرائیویٹ لمیٹڈ کے پروجیکٹ ''القدوس ٹائون فیز۔

تھری ''واقع دیہہ تھامِنگ اسکیم 33گڈاپ،میسرز المدار ایسوسی ایٹس کامنصوبہ '' ال یوسف گارڈن '' ،واقع دیہہ اللہ پائی،گڈاپ ،میسرز چائل بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے ''ڈریم ویلی ایکسٹینشن'' میسرزمیری لینڈبلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے پروجیکٹ ''گرین فیلڈسٹی ''واقع دیہہ شاہ مریدگڈاپ،میسرز صالح بلڈرز اینڈ ڈویلپرزکے پرجیکٹ ''النور ویلی'' واقع دیہہ شاہ مریدگڈاپ ،میسرز القاسمیہ پروپرٹیزکامنصوبہ 'حکیم ولاز فیز ۔

ون '' 'واقع دیہہ ٹھامِنگ اسکیم 33،گڈاپ ،میسرز درّانی بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے '' علینا ٹائون '' واقع دیہہ جوریجی ،ملیر ٹائون ،میسرز الفیضان بلڈرز اینڈ ڈویلپرکے ''فیضان سٹی ''واقع دیہہ تیسراسکیم 45گڈاپ،میسرزعلی انٹرپرائزز کامنصوبہ '' مہک ویلی ''،واقع دیہہ شاہ ،مرید ٹاپوسونگل گڈاپ ،میسرزرکن الدین پرائیویٹ لمیٹڈ کے منصوبے '' گرین ویلی فیز ۔

ون ''،''گرین ویلی فیز۔ٹو''اور''گرین ویلی فیز۔تھری''واقع شاہ مرید گڈاپ ،میسرز عدن ڈویلپرزکے منصوبی''عدن گرین فیز۔ون'' واقع اللہ پائی ٹاپوسونگل گڈاپ ،اورمیسرز کرسٹل گروپ بلڈرز اینڈڈویلپرز کے پروجیکٹ ''تی،ْسرویوسٹی''واقع شاہ مرید گڈاپ ،کی این اوسی برائے تشہیروفروخت کومنسوخ اورپرقسم کی تشہیری مہم ،خرید وفروخت یابکنگ وغیرہ کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے عوام الناس کوبھی متنبہ کیاہے کہ مذکورہ پروجیکٹ میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہ کی جائے بصورت دیگر اپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دارہونگے ۔

متعلقہ عنوان :