بنوں، موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا نے سے تین افراد زخمی ہو گئے

جمعرات 14 جون 2018 19:43

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا نے سے تین افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیل کی حدود لنک روڈ پر دو موٹرسائیکل تیز رفتاری کا مظاہرہ کر رہے تھے کہ بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں فہیم اللہ خان ، علی اکبر خان اور عارف خان زخمی ہوگئے جسے خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے انہیں پشاور منتقل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :