اعتراضات مسترد،امیر حیدر خان ہوتی کے کاغذات نامزدگی منظور

پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات ریٹرننگ افسر خالد خان نے مسترد کر دیئے

جمعرات جون 21:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور این اے 21و پی کی53سے امیدوار امیر حیدر خان ہوتی کے کاغذات نامزدگی کلیر قرار دے دئے گئے ،این ای21کیلئے ریٹرننگ افسر خالد خان نے پیپلز پارٹی کے امیدوار افتخار احمد فاروق کی جانب سے امیر حیدر ہوتی کے کاغذات پر اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کر دیئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جانب سے این اے 21کیلئے امیر حیدر خان ہوتی کے کاغذات پر اعتراضات اٹھائے گئے جنہیں مسترد کر کے انہیں الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا گیا ، امیر حیدر خان ہوتی کی طرف سے ممتاز قانون دان عبدالرشید پیرزادہ اور زر بادشاہ خان ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی جبکہ مخالف فریق کی جانب سے معظم بٹ ایڈوکیٹ پیش ہوئے ،اس موقع پر امیر حیدر خان ہوتی کے تجویز کنندہ صوبائی نائب صدر جاوید خان یوسفزئی اور تائید کنندگان عمران ماندوری، ضلعی جنرل سیکرٹری لطیف الرحمان خان ، ضلعی نائب صدر عباس ثانی اور ڈاکٹر ظفر اقبال بھی عدالت میں موجود تھے۔