بالی ووڈ میں فلم’’سنجو‘‘کا چرچے نے پوری انڈسٹری کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے

فلم 29جون کو ریلیز ہو گی‘ رنبیر کپور کے ہمراہ منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما اور دیا مرزا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

جمعہ جون 11:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم ’سنجو‘ میں آخری 10 سال کے عشرے کے کردار کو کسی اور کو کرنے کے بجائے سنجے دت کو خود کرنا چاہئے تھا۔ بالی ووڈ میں ان دنوں صرف سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ کا چرچہ ہے جس نے پوری انڈسٹری کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ہر کسی کی زبان پر بس رنبیر کپور کی دلفریب اور تہلکا خیز اداکاری کی باتیں ہیں لیکن چاکلیٹی ہیرو کی اداکاری بالی ووڈ کے سلطان کو متاثر نہ کرسکی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سنجو‘ سے متعلق بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم میں سنجے دت کی زندگی کے آخری دہائی خاص طور پر ان کے جیل سے رہا ہونے والے سین کے ساتھ کوئی اور اداکار انصاف نہیں کرسکتا خصوصاً زندگی کے آخری 10،8 سال کا کردار سنجے دت کو خود ادا کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ رنبیر کپور کے ہمراہ منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما اور دیا مرزا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :