آصف علی زر داری اور خورشید شاہ کی بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

بیگم کلثوم نواز نے ماضی میں جمہوریت کے لئے بہت جدوجہد کی ہے ،ْسید خورشید شاہ

جمعہ 15 جون 2018 13:16

آصف علی زر داری اور خورشید شاہ کی بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے ،ْاللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو صحت اور زندگی عطا فرمائے۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے ماضی میں جمہوریت کے لئے بہت جدوجہد کی ہے۔