لاہور میں 300روپے پر گولیاں چل گئیں‘

فائرنگ سے کانسٹیبل سمیت 2 افراد زخمی

جمعہ جون 13:17

لاہور میں 300روپے پر گولیاں چل گئیں‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) لاہور میں ملتان روڈ سندر کے علاقے میں تین سو روپے کی معمولی رقم پر جھگڑاہو گیا ،،فائرنگ سے کانسٹیبل سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔۔ملتان روڈ سندر کے علاقے میں تین سو روپے کے معمولی تنازعے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

عباس نامی شخص نے عظمت سیتین سو روپے لینے تھے، واپس مانگنے پر عظمت نے انکار کیا تو عباس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے راہگیر کانسٹیبل عامر اور فیصل شریف زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اہل علاقہ نے فائرنگ کرنیو الے ملزمان کی گرفتاری کے لئے احتجاج شروع کر دیا۔