جنوبی کوریا میں متعین امریکی افواج کو امریکی و شمالی کوریائی مذاکرات سے نہ جوڑا جائے

جمعہ 15 جون 2018 14:39

سئیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) جزیرہ نما کوریا میں امریکا کے اتحادی ملک جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں متعین امریکی افواج کی تعیناتی کو امریکی و شمالی کوریا کے مذاکرات سے نہ جوڑا جائے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جزیرہ نما کوریا میں امریکا کے اتحادی ملک جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اِس ملک میں متعین امریکی فوج کا معاملہ امریکی و شمالی کوریائی مذاکرات کا موضوع قطعا نہیں ہے۔

جنوبی کوریا کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جزیرہ نما کوریا کے جنوبی حصے میں کی جانے والی انتہائی مہنگی اور اشتعال انگیزی کا سبب بنے والی جنگی مشقوں کو روک دینے پر غور کریں گے۔ امریکی صدر نے یہ بیان شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ ان کے ساتھ بارہ جون کی ملاقات کے بعد دیا تھا۔ ٹرمپ اور ان کی ملاقات سنگا پور میں ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :