Live Updates

تحریک انصاف لاہور کے 8 حلقوں میں سروے کے باوجود امیداروں کا فیصلہ نہ کر سکی

امیدواروں کا فیصلہ عید کے بعد کیا جائیگا، ریویو بورڈ کا اجلاس 19 جون کو دوبارہ طلب کر لیا گیا

جمعہ 15 جون 2018 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور کے 8 حلقوں میں امیداروں کے ناموں کا اعلان نہ کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے لاہور کے ذیلی 8 حلقوں میں امیدواروں کا فیصلہ نہ کرسکی ۔

(جاری ہے)

پی پی 145، پی پی 153، پی پی 163، پی پی 164 ،پی پی 166، پی پی 167، پی پی 168اور پی پی 169 میں ٹکٹوں کا فیصلہ درمیان میں لٹک گیا ، تحریک انصاف نے 8 حلقوں میں امیدواروں کے درمیان سروے بھی کرایا لیکن سروے کرانے کے باوجود پی ٹی آئی ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہ کرسکی۔

عمران خان کی صدارت میں ہونے والے ریویو بورڈ کا اجلاس بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔ ذرائع کے مطابق امیدواروں کا فیصلہ عید کے بعد کیا جائے گاجس کے لئے ریویو بورڈ کا اجلاس بھی 19 جون کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات