نگران صوبائی وزیر صحت سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ ، آئی سی یو ،شعبہ حادثات سمیت دیگر وارڈز کا معائنہ

جمعہ 15 جون 2018 18:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر صحت فیض اللہ کاکڑ نے سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیکل آئی سی یو،شعبہ حادثات سمیت دیگروارڈز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز نگران صوبائی وزیر صحت فیض اللہ کاکڑ نے اچانک سول ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کا معائنہ کیا اس کے علاوہ فیض اللہ کاکڑ نے ہسپتال کے میڈیکل آئی سی یو وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :