پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اقدامات ،ْ ملک بھر میں عید الفطر کے اجتماعات پر امن انداز میں ہوئے ،ْ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں

سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ،ْبڑی عید گاہوں اور مساجد میں داخلے کیلئے نمازیوں کو میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس سے گزارا گیا ،ْرپورٹ پاک فوج ،ْ رینجرز ،ْ سکیورٹی فورسز، ہسپتالوں کے میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف، ریسکیو 1122، فائربریگیڈ کے عملہ نے عید اپنے اپنے شعبوں میں گزاری

پیر 18 جون 2018 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کی بدولت ملک بھر میں عیدالفطر کے اجتماعا ت پرامن انداز میں منعقد ہوئے ،ْ کہیں کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں عیدالفطر کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ،ْبڑی عید گاہوں اور مساجد میں داخلے کیلئے نمازیوں کو میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس سے گزارا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک بھر میں عیدالفطر کے ہزاروں اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے اور بڑی عید گاہوں اور مساجد میں داخلے کیلئے نمازیوں کو میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس سے گزارا گیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کی بدولت ملک بھر میں عیدالفطر کے اجتماعا ت پرامن انداز میں منعقد ہوئے اور کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔دوسری جانب عیدالفطر کے موقع پر پاک فوج، رینجرز، پولیس، سکیورٹی فورسز، ہسپتالوں کے میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف، ریسکیو 1122، فائربریگیڈ کے عملہ نے عید اپنے اپنے شعبوں میں گزاری۔ سکیورٹی گارڈز اور سینٹری ورکرز نے بھی عید فرائض کی انجام دہی میں گزاری۔

متعلقہ عنوان :