فیصل آباد ،ْ ملتان ،ْ بہاولپور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ،ْ اسکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،ْ عوام اپنے گھروں سے باہر نکل آئے

پیر 18 جون 2018 14:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پنجاب کے شہروں فیصل آباد ،ْ ملتان ،ْ بہاولپور اور اوچ شریف سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پنجاب میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان سے 42 کلومیٹر دور مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :