بھارت، بہار میں ملک مخالف نغمے کی گونج، مذکورہ نغمہ پاکستان کا حمایت یافتہ قرار

وڈیو وائرل ہونے پر پولیس کی نیندیں حرام ،22افراد کے خلاف مقدمہ درج نغمے کے بول ہم پاکستانی مجاہد ہیں ، دھرتی کے رکھوالے بھا رتی نو جوا نو ں میں مقبول

پیر 18 جون 2018 15:50

پٹنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) بھارتی ریاست بہار میں ملک مخالف نغمے کی گونج سنائی دینے لگی،انتہا پسند ہند وئوں نے مذکورہ نغمے کو پاکستان کا حمایت یافتہ قرار دے دیا،نغمے کی وڈیو وائرل ہونے پر بھارتی پولیس کی نیندیں حرام ہو گئیں، نغمے کے بول ہم پاکستانی مجاہد ہیں ، دھرتی کے رکھوالے ، 22افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں مبینہ طور پر بہا رکے ضلع روہتاس سے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

اس وڈیو میں دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ نغمہ عید کے دوران ایک ڈی جے پارٹی نے بجایا ۔نغمے کے بول کچھ اس طرح ہیںہم پاکستانی مجاہد ہیں ، دھرتی کے رکھوالے ۔وڈیو سامنے آنے پر بہارہی نہیں بلکہ روہستاس پولیس کی بھی نیندیں اڑ گئیں۔پولیس کا کہنا ہے بہار کے چھوٹے سے قصبے ناصری گنج میں ڈی جے ڈانس ہونا کسی خطرے کی گھنٹی کی علامت ہے۔وکرم گنج حلقہ کے پولیس افسر راج کمار نے بتایا کہ اس گیت کے بجانے کے الزام میں ناصری گنج تھانے میں 22افراد کیخلاف رپورٹ درج کی گئی۔ بغیر اجازت جلوس نکالنے اور گیت بجانے والوں کیخلاف پولیس نے کارروائی شروع کردی۔