چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی سے گورنر ہائوس کوئٹہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے عید ملی

پیر 18 جون 2018 16:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی سے گورنر ہائوس کوئٹہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی اور عید ملی، تفصیلات کے مطابق چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے عید کے روز گورنر ہائوس کوئٹہ میں نماز عید ادا کی جس کے بعد ان سے وزیراعلیٰ بلوچستان علائو الدین مری، آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ،نگران وزراء آغا عمر بنگلزئی ، فرزانہ بلوچ سمیت سیاسی و قبائلی عمائدین نے ملاقات کی اور عید کی مبارکبا د دی ۔