ڈاکٹر محمد امجد نے اے پی ایم ایل سندھ اور ڈویژنل کے تنظیمی سیٹ اپ کے لیے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا

پیر 18 جون 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد امجد نے اے پی ایم ایل سندھ اور ڈویژنل کے تنظیمی سیٹ اپ کے لیے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔اے پی ایم سندھ کے صدر سید شہاب الدین شاہ الحسینی اور کراچی کے صدر احمد حسین ہوں گے۔ڈاکٹر محمد امجد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اے پی ایم سندھ کے صدر سیدشہاب الدین شاہ الحسینی۔

سینئرنائب صدرکرنل ریٹائرڈ شاہد قریشی ۔جنرل سیکریٹری پیر میاں زبیر۔نائب صدور میں احمد حسین ۔حماد الدین ۔منظور گورر۔ملک محمد اشرف۔شعیب ملک ۔ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سید فرحان ۔مالیات سیکریٹری جمیل احمد شیخ ۔جوائنٹ سیکریٹریز میں سلمان احمد۔عبداللہ شیخ اور مشرف شاہ اور سیکریٹری اطلاعات محمد علی شیروانی ہوں گے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق اے پی ایم ایل سندھ کے نائب صدور ہی ڈویژنل صدور ہوں گے۔

ان میں اے پی ایم ایل کراچی کے صدر احمد حسین۔حیدرآباد کے صدرشعیب ملک ۔میرپورخاص کیصدرملک محمد اشرف اور لاڑکانہ کے صدر منظور گورر ہوں گے۔اے پی ایم ایل کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے پارٹی سندھ اور ڈویژنل عہدیداروں کا اعلان پارٹی چیئرمین پرویز مشرف کی منظوری سے کیا ہے۔تمام عہدیداروں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمے داریوں پر پارٹی پالیسی کے مطابق کام شروع کردیں۔