قوم کی تقدیر رسول اللہ ﷺ کے نظام ،نظام مصطفیٰ ﷺ سے ہی بدلی جاسکتی ہے،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

پیر 18 جون 2018 20:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2018ء) جمعیت علماء پاکستان ،ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفیٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے لبرٹی چوک حیدرآباد میں نماز عید الفطر کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی تقدیر رسول اللہ ﷺ کے نظام ،نظام مصطفیٰ ﷺ سے ہی بدلی جاسکتی ہے غربت بے روزگاری،جہالت ،عریانی ،فحاشی ،بے حیائی، لوٹ، کھسوٹ اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے قوم ختم نبوت کے غداروں کو مسترد کردیگی الیکشن میں اصل مقابلہ ختم نبوت ﷺکے وفاداروں اور غداروں کے درمیان ہوگانظام زکواہ اور صلاة صحیح کام کررہے ہوتے تو آج ملک میں کوئی غریب نہ ہوتا زکوٰة اور فطرے کی رقم بھی کرپشن کی نظر کردی جاتی ہے بینکوں میں زکوٰة کی کٹوتی کے نام پر کروڑوں روپیہ قوم سے بٹوار لیا جاتا ہے مگر اس کی تقسیم سیاسی بنیادوں پر کی جاتی ہے روزہ جسم کی زکوٰة ہے مگر افسوس ماہ رمضان میں بھی صحت مند افراد روزہ خوری کرتے ہیں،غریب ،غریب تر ہوتا جارہا ہے ،امراء کے خزانوں کا کوئی حساب نہیں صالح، دیانت داراور مخلص قیادت ہی قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ عصبیت کے نام پر لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا گیاہم مایوسیوں کو ختم کر کے حقوق اللہ اور حقوق العباد کے ذریعہ قوم کی محرومیاں دور کریں گے پچھلی70سالوں میں کرپٹ لوگوں کو اقتدار دیا گیایہی وجہ ہے کہ ہر پیدا ہونے والا بچہ مقروض ہے جمعیت علماء پاکستان کو جب بھی عوام نے موقع دیا اقتدار کے بغیر جے یو پی کے نمائندوں نے پاکستان کے پہلے متفقہ دستورمیں288اسلامی دفعات شامل کرائیں،مسلمان کی تعریف دستور میں شامل کرواکر ختم نبوت کے 100سالہ مسٴلہ کو پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر منظور کراکر قادیانیوںکو غیر مسلم اقلیت قرار دلوایاعظمت مصطفیٰ ﷺ کے قوانین بنوائے اہلسنت کے مدارس اہم اداروں میں رجسٹرڈ کرائے جب بھی ناموس رسالت اور ختم نبوت کے قوانین سے چھیڑ چھاڑ کی گئی جے یو پی کی قیادت نے پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر عوامی فورم پر صدائے حق بلند کر کے اس کا راستہ روکاانہوں نے کہا کہختم نبوت کے قوانین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں الیکشن2018؁ء میں نظام مصطفیٰﷺ کے متوالے لبیک یارسول اللہ اور غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے کا نعرہ لگاتے ہوئے پارلیمنٹ میں جائیں گے اوروہاں پر ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین کا تحفظ کریں گے اس موقع پر جے یو پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش،ناظم علی آرائیں ،محمد رضوان شیخ ،سابق ایم پی اے عبدالرحمن راجپوت ،سید منیر حیدرشاہ،ناصر قادری،محمد یوسف آرائیں، افتخار احمد اور غلام جیلانی بھی موجود تھے۔