بلاول بھٹو کا صغیر احمد قریشی کے بہنوئی کے انتقال پر دکھ وافسوس کا اظہار

پیر 18 جون 2018 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی حیدرآباد کے ضلعی صدر صغیر احمد قریشی کے بہنوئی نادر خان کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔