بھارت، دارالحکومت میں کار سواروں کی فائرنگ،

3افراد ہلاک،5زخمی کار سوار ایک شخص کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے،عینی شاہدین

منگل 19 جون 2018 14:23

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے براڑی میں کار سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے جم سے نکلنے والے 3افراد ہلاک جب کہ 5راہگیر زخمی ہو گئے، کار سوار ایک شخص کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی کے علاقے براڑی میں نامعلوم کار سوار حملہ آوروں نے سر عام فائرنگ کی جس میں 3افراد ہلاک اور 5شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

گوگی گروہ اور ٹلو گینگ کے مابین جھڑپ میں ٹلو گینگ کا راجو نامی شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدمعاشوں نے ایکسرسائز کلب سے نکلنے والے 2نوجوانوں پرفائرنگ شروع کردی جس سے وہاں گزرنے والی خاتون اور ایک شخص بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو میکس اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کار سوارحملہ آورفائرنگ کے بعد ایک شخص کواغوا کرکے ساتھ لے گئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اورواقعہ کا جائزہ لیا۔ پولیس نے کسی کے اغوا ہونے کی وارادات سے انکار کرتے ہوئے حملہ آوروں کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔