فارم ردکرنا افسوسناک اورانصاف کے تقاضوں کے برعکس ہے،اسداللہ بھٹو

ڈفالٹراورنہ ہی کسی کمپنی کاڈائریکٹر ہوں،اسٹیٹ بنک نے جوڈفالٹرزلسٹ میں میرانام دیا ہے وہ سراسرغلط وبدنیتی پرمبنی ہے،رہنما ایم ایم اے

منگل 19 جون 2018 18:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما اور این اے 242سے قومی اسمبلی کے امیدوار اسداللہ بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے والے فیصلے پر افسوس کا اظہار اوراسے انصاف کے تقاضوں کے برعکس قراردیا ہے،میڈیا وکارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسداللہ بھٹو کا کہناتھا کہ وہ کسی بھی طرح سے ڈفالٹراورنہ ہی کسی کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں،اسٹیٹ بنک نے جوڈفالٹرزلسٹ میں میرنام دیا ہے وہ سراسرغلط وبدنیتی پرمبنی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے بھی بغیرکسی تصدیق کے وہ لسٹ آرو کو بھیج دی ہے، اسٹیٹ بنک کی ڈفالٹر لسٹ میں نام غلط ثابت کرنے کے باوجودغلط فہرست کی بنیاد پرمیرے کاغذات نامزدگی مستردکرنا نہ صرف افسوس ناک بلکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔ہم اس غلط اقدام کے خلاف اپیل میں جائیں گے وہاں سے سرخرو ہوکرنکلیں گے کامیابی ان شاء اللہ حق وسچ کی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اس حلقے قومی وصوبائی اسمبلی سے ایم ایم اے کے امیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اوررکاوٹیں و مخالفین کی تمام سازشیں ملیا میٹ ہوجائیں گی۔