سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا

منگل جون 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) سپیکر رانا محمد اقبال خاںنے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نوازکی صحت یابی کے لئے خصوصی دعاکی انہوں نے محترمہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ پاک کلثوم نواز کو جلد صحت یابی عطا فرمائے اور وہ صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں اور عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔