Live Updates

ٹکٹ نہ ملنے کا شکوہ ، اوکاڑہ سے تحریک انصاف کی رہنما شازیہ احمد نواز کا بنی گالہ کے باہر خاموش احتجاج

منگل 19 جون 2018 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) ٹکٹ نہ ملنے کا شکوہ ، اوکاڑہ سے تحریک انصاف کی رہنما شازیہ احمد نواز کا بنی گالہ کے باہر خاموش احتجاج ۔

(جاری ہے)

منگل کو بنی گالہ میں اوکاڑہ سے تحریک انصاف کی رہنما شازیہ احمد نواز نے خاموش احتجاج کیا ،انہوں نے اپنے احتجاج میں بینرز، کتبہ نہیں اٹھا رکھا تھا اور نہ ہی نعرے لگائے بلکہ ٹکٹ نہ ملنے پر عمران خان کے گھر کے باہر خاموش احتجاج کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ 10 سال خدمات انجام دیں،مخصوص نشست پر ٹکٹ کے لیے درخواست دی مگر نظر انداز کردیا گیاحلقہ پی پی 188 اوکاڑہ سے درخواست دینے پر بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا،ریٹائرڈ میجر کی بیوی ہوں، پارٹی تقاریب، جلسوں سمیت ہرجگہ پارٹی کا ساتھ دیا، ٹکٹ لے کر جاوں گی،عمران خان سے مخصوص نشست یا پھر حلقہ پی پی 188 سے ٹکٹ دینے کی درخواست کرتی ہوں،انہوں نے کہا کہ شاہ محمود، چوہدری سرور اور رائے حسن نواز میری عمران خان تک رسائی یقینی بنائیں۔

۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات