ْماہ نور کے ڈرامہ ’’عید عاشقاں دی ‘‘کی کامیابی پر فنکاروں کا جشن‘ مٹھائی بھی تقسیم کی گئی

پروڈیوسر وسیم ڈار نے ماہ نور کو اسٹیج کی ملکہ کا خطاب دیدیا

بدھ 20 جون 2018 14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) فلم سٹار ماہ نور کے ڈرامہ ’’عید عاشقاں دی ‘‘کی کامیابی پر فنکاروں کا جشن جبکہ مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ‘پروڈیوسر وسیم ڈار نے ماہ نور کو اسٹیج کی ملکہ کا خطاب دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راکسی تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ میں فلم سٹار ماہ نور کے ساتھ کامیڈین گلفام ‘ندیم چٹا ‘اداکارہ ارم مغل ‘حنا شیخ اور نجمی خان سمیت دیگر بھی پر فارم کر رہے ہیں جبکہ ڈرامہ کے ہدایتکار بابا سحر اعجاز ہیں ڈرامہ کی بھر پور کامیابی کی خوشی میں شوبز فنکاروں نے جشن منایا اور اس موقعہ پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی جبکہ پروڈیوسر وسیم ڈار نے ماہ نور کو اسٹیج کی مالکہ کا خطاب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ نور جیسی اداکارائیں اسٹیج کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت بن چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :