خواجہ سعد رفیق 157 کی بجائے حلقہ168 سے الیکشن لڑیں گے

بدھ جون 15:26

خواجہ سعد رفیق 157 کی بجائے حلقہ168 سے الیکشن لڑیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے صوبائی حلقہ تبدیل کر لیا ،پی پی 157کی بجائے 168سے انتخاب لڑیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کے سینئر رہنما اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خواہش پر سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کے لئے صوبائی حلقہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب وہ پی پی 157کی بجائے 168سے انتخاب لڑیں گے۔پی پی 157سے اب ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق انتخاب لڑیں گے۔