بھارت، پریانکا چوپڑا نے سوانح عمری لکنے کا زبردست اعلان کر دیا
کتاب کا نام (ان فنشڈ) ہو گا،کتاب اگلے سال بھارت، امریکا اوربرطانیہ میں ایک ساتھ پبلش کی جائے گی،کتاب حقائق اورمزاح سے بھرپورہوگی جب کہ اس میں وہ اپنی زندگی کے بولڈ واقعات بھی بیان کریں گی
بدھ 20 جون 2018 16:50
(جاری ہے)
پریانکا چوپڑا کا کتاب لکھنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے سفر اور اپنے محسوسات کو لفظوں میں ڈھالنے کے لیے تیارہیں، ان کی کتاب حقائق اورمزاح سے بھرپورہوگی جب کہ اس میں وہ اپنی زندگی کے بولڈ واقعات بھی بیان کریں گی جب وہ 17 سال کی عمر میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہوئی تھیں اورمس ورلڈ کا خطاب جیتا تھا۔
پریانکا چوپڑانے مزید کہا میں ہمیشہ سے اپنے آپ میں سمٹ کر رہنے والی لڑکی ہوں اور اپنی زندگی کے واقعات دوسروں کے ساتھ شیئر کرنا پسند نہیں کرتی لیکن اب میں اپنی کہانی کوبیان کرنے کے لیے تیار ہوں اورامید کرتی ہوں خاص طور پر خواتین میری کہانی سے متاثر ہوں گی۔پریانکا چوپڑا کی کتاب بھارت کا معروف پبلشنگ ہاس پینگوئن رینڈم ہاس پبلش کرے گا جس نے حال ہی میں بھارت کے لیجنڈ موسیقار اے آر رحمان کی سوانح حیات بھی پبلش کرنے کااعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس اداکار رشی کپورنے اپنی زندگی پر کتاب لکھی تھی جب کہ اداکار نوازالدین صدیقی بھی اپنی سوانح حیات لکھ چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.