روس اور چین نے انسانی کونسل سے دستبرداری کا امریکی فیصلہ مایوس کن قرار دیدیا

بدھ 20 جون 2018 18:10

ماسکو/بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری کے امریکی فیصلے پر روس چین نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فیصلہ مایوس کن ہے، امریکہ نے یہ فیصلہ کونسل کے ذاتی آلہ کار نہ بنے پر کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور چین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری کے امریکی فیصلے پر تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے لیے روسی مشن نے کہا کہ امریکا نے اپنے مفادات کا دفاع کرنے اور ناپسند ممالک کے خلاف اس کونسل کو ایک ذاتی آلہ بنانے کی کوشش میں ناکامی کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ بیجنگ حکومت نے بھی اس امریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ امریکا نے گزشتہ شب انسانی حقوق کمیشن کو ایک منافق اور سیاسی حوالے سے متعصب ادارہ قرار دیتے ہوئے اس سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔ واشنگٹن حکومت اس کونسل پر اسرائیل مخالف سوچ رکھنے کے الزامات عائد کر چکی ہے۔