پیپلزپارٹی نے نگران وفاقی وزیرداخلہ کیخلاف پٹیشن دائرکردی

فیصل میرنے اعظم خان کیخلاف درخواست ہائیکورٹ میں دائرکی،پٹیشن میں الیکشن کمیشن اور ایف آئی اے کو فریق بنایا

بدھ جون 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے نگران وفاقی وزیرداخلہ کیخلاف پٹیشن دائرکردی، پی پی کے رہنما فیصل میرنے اعظم خان کیخلاف درخواست ہائیکورٹ میں دائرکی،پٹیشن میں الیکشن کمیشن اور ایف آئی اے کو فریق بنایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل میر نے نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان کیخلاف ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زلفی بخاری کوغیرقانونی طورپرملک سے باہرجانے کی اجازت دی گئی،،عدالت سے استدعا ہے کہ نگران وزیرداخلہ کی تقرری منسوخ کی جائے۔