حافظ آباد، مسلح افراد کی محنت کش کے گھر داخل ہو کر اس کی بیٹی سے زیادتی کی کوشش

شور مچانے پر ملزمان نے لڑکی کی والدہ کو شدید زخمی کر دیا پولیس کے مقدمہ کے اندراج میں لیت ولعل پر متاثرہ لڑکی کے لواحقین سراپا احتجاج

بدھ 20 جون 2018 20:00

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) نواحی گائوںمرادیاں میں مسلح افراد کا محنت کش کے گھر داخل ہو کر اس کی بیٹی سے زیادتی کی کوشش۔ شور مچانے پر ملزمان نے لڑکی کی والدہ کو شدید زخمی کر دیا اور ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مقدمہ کے اندراج میں لیت ولعل پر متاثرہ لڑکی کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مرادیاں گائوں کے رہائشی ارشد مسیح نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مسلح ملزمان صابر مسیح، جیمس مسیح، سٹیفن مسیح اورعارف نے اُس کے گھر داخل ہو کر اُس کی بیٹی مہک سے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی ، بچی کے شور مچانے پر اُس کی والدہ نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے میری بیوی عافیہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ صدر نے کئی روز گزرنے کے باوجود بھی نہ تو ملزمان کو گرفتار کیا اور نہ ہی ان کے خؒاف کوئی مقدمہ درج ہو سا۔ متاثرہ لڑکی کے والدین نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اُنہیں انصاف فراہم کیا جائے۔