حافظ آباد کے نواحی قصبہ رسولپور تارڑ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا

ملزمان فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

بدھ 20 جون 2018 20:20

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) حافظ آباد کے نواحی قصبہ رسولپور تارڑ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔ بعدازاں ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صدی احمد ولد غلام رسول نے پہلی شاد ی کبریٰ بی بی سے کررکھی تھی۔ کچھ عرصہ قبل اس نے امتل نامی خاتون سے دوسری شادی کی۔

(جاری ہے)

جس پر کبری بی بی کے بھانجے صدی احمد اور اسکی دوسری بیوی سے شاکی چلے آرہے تھے ۔

گذشتہ روز کبری بی بی کے دوبھانجے حسنین عرف سنی ولد نواز اور یاسر مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رسولپور تارڑ آئے جہاں انہوں نے صدی احمد سے دوسری شادی پر تکرار شروع کردی۔ اس دوران ان میں جھگڑا بڑھا تو حسنین عرف سنی اور یاسر وغیرہ نے صدی کی دوسری بیوی امتل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔