تین صوبوں کی نگراں کابینہ میں6بزنس مینوں کی شمولیت خوش آئندہے،یو بی جی

بدھ 20 جون 2018 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے رہنمائوںنے مزید 4تجارتی رہنمائوں کی پنجاب ،کے پی کی اور بلوچستان نگراںکابینہ میں بطور وزیر شمولیت پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے تینوں صوبوں کے نگراں وزراء اعلیٰ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک،سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،سیکریٹری جنرل اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل،مرکزی ترجمان گلزار فیروز،سندھ ریجن کے چیئرمین خالدتواب،مرزااختیار بیگ، یو بی جی کینیڈا چیپٹرکے چیئرمین نوید بخاری ،شکیل احمد ڈھینگڑااورممتاز شیخ نے سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی فضل الٰہی کی خیبرپختونخوا نگراں حکومت ،سابق چیئرمین اسلام آبادبلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن سردارتنویرالیاس اور پنجاب کے معروف بزنس مین فیصل مشتاق کی پنجاب کی نگراں حکومت اورویمن چیمبر کوئٹہ کی رہنما فرزانہ بلوچ کی بلوچستان نگراں حکومت میں بحیثیت وزراء شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعدفضل الٰہی ،سردارتنویرالیاس ،فیصل مشتاق اور فرزانہ بلوچ بزنس کمیونٹی کی خدمت کرینگے