پولیوکے خاتمہ کیلئے تمام اداروںکی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، نگران وزیر اکبر جان

بدھ 20 جون 2018 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء)صوبہ خیبرپختونخواکے نگران وزیرصحت وبہبودآبادی اکبرجان مروت نے کہاہے کہ پولیوکاخاتمہ ایک قومی مشن ہے جس کی تکمیل کیلئے تمام اداروںکی مشترکہ کاوشوںسے نمایاںکامیابی حاصل کی گئی ہے انہوںنے ان خیالات کااظہارایمرجنسی آپریشن سنٹرخیبرپختونخواکے دورہ کے دوران کیااس موقع پرسیکرٹری محکمہ صحت خیبرپختونخوامحمدعابدمجید،ای اوسی کوآرڈنیٹرعاطف رحمن،ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسزڈاکٹرایوب روز،ڈائریکٹرای پی آئی ڈاکٹراکرم شاہ،ٹیم لیڈریونیسف ڈاکٹرجوہرخان،ڈبلیوایچ اوکے ڈاکٹرعلائوالدین،بی ایم جی ایف کے ڈاکٹرامتیارعلی شاہ،ڈاکٹراعجازعلی شاہ اوردیگرمتعلقہ حکام بھی موجودتھے سیکرٹری ہیلتھ محمدعابدمجیدنے وزیرصحت کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ وزارت کامنصب سنبھالنے کے بعدصوبائی وزیرصحت اکبرجان مروت پہلے دورہ کیلئے ای اوسی خیبرپختونخواآمدپولیوکے خاتمہ میںان کی گہری دلچسپی کااظہارہے اس موقع پرکوآرڈنیٹرای اوسی عاطف رحمن نے وزیرصحت کوتفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوامیںایمرجنسی آپریشن سنٹرکے زیراہتمام مربوط اورموثرکوششیںکی جارہی ہیںجس کااندازہ اس امرسے لگایاجاسکتاہے کہ سال2014کے دوران صوبہ خیبرپختونخوامیںسامنے آنے والے پولیوکے 68کیسوںکے مقابلہ میںسال 2017کے دوران صوبہ خیبرپختونخواکے طول و عرض میںپولیوکاصرف ایک کیس سامنے آیاجبکہ سال رواںکے ان ابتدائی چھ مہینوںمیںاب تک پولیوکاکوئی کیس سامنے نہیںآیاہے انہوںنے کہاکہ پولیوکامکمل خاتمہ ہماراہدف ہے جس کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیںصوبائی وزیرصحت وبہبودآبادی اکبرجان مروت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پولیوکے خاتمہ کیلئے صوبائی محکمہ صحت وایمرجنسی آپریشن سنٹرکے زیراہتمام کاوشوںکوسراہتے ہوئے کہاکہ دنیاکے بیشترممالک اپنے ہاںسے پولیوکامکمل خاتمہ کرکے اپنے مستقبل کومحفوظ بناچکے ہیںاورپولیوکے خاتمہ میںان ممالک کی یہ کامیابی نہ صرف ہمارے لئے باعث تقلیدہے بلکہ یہ ہماری قومی غیرت کابھی سوال ہے کہ ہم اپنے ہاںسے پولیوکامکمل خاتمہ کریںانہوںنے کہاکہ اس مقصدکے حصول میںوالدین سمیت معاشرے کے تمام طبقات کوآگے آناہوگا۔