Live Updates

زلفی بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت میں نے دی ،ْوزیر داخلہ اعظم خان کا اعتراف کرلیا

زلفی بخاری نے بیرون ملک جانے کیلئے ون ٹائم پرمیشن مانگی،میں نے فائل دیکھی ،ْ6 روزکیلئے جانے کی اجازت دی ،ْ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ زلفی بخاری کیخلاف نیب میں آف شورکمپنیوں کاکیس ہے،کابینہ کمیٹی نہ ہونے پرزلفی کانام بلیک لسٹ میں ڈالاگیاتھا ،ْ اعظم خان

جمعرات 21 جون 2018 14:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) نگراں وزیرداخلہ اعظم خان نے تسلیم کر لیا ہے کہ زلفی بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت انہوں نے دی تھی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا سینیٹررحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس ہوا ،نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے زلفی بخاری کے معاملے پرسینیٹ داخلہ کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زلفی بخاری عمران کے ساتھ عمرے پر جارہے ہیں ،ْزلفی بخاری بلیک لسٹ پرہیں اوران کو روک لیاگیا ۔

انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری نے بیرون ملک جانے کیلئے ون ٹائم پرمیشن مانگی،میں نے زلفی کی فائل دیکھی اور6 روزکیلئے جانے کی اجازت دی۔نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ میں نے لکھا کہ زلفی بخاری کو واپس آنا ہوگا،مجھے عمران خان سمیت کسی نے کوئی فون نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ نے کہازلفی بخاری نے بلیک لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست دی ہے اور زلفی بخاری نے بیان حلفی دیا ہے کہ واپس آئیگا۔

نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ زلفی بخاری کیخلاف نیب میں آف شورکمپنیوں کاکیس ہے،کابینہ کمیٹی نہ ہونے پرزلفی کانام بلیک لسٹ میں ڈالاگیاتھا تاکہ ملک سے نہ جائے۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ زلفی بخاری کانام بلیک لسٹ سے نکالنے کیلئے عمران خان نے کسی کوفون نہیں کیا۔رحمان ملک نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ نے گزشتہ اجلاس میں تردیدکی کہ عمران خان نے ان کوفون کیا۔سینیٹرجاویدعباسی نے کہا کہ جس طرح زلفی بخاری کانام بلیک لسٹ سے نکالاگیا،اس کی مثال نہیں ملتی،بتایا جائے کہ زلفی بخاری کی درخواست کون لیکرآیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات