افغانستان، غزنی اور بغلان میں طالبان حملے، 8پولیس اہلکار جاں بحق

جوابی کارروائی میں 7طالبان کو جہنم رسیدکیا گیا،ترجمان صوبائی گورنر غزنی

جمعرات 21 جون 2018 16:00

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) افغانستان کے صوبے غزنی اور بغلان میں طالبان حملے میں 8پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، جوابی کارروائی میں 7طالبان کو جہنم رسید کیا گیا۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں نے دو صوبوں میں حملے کر کے کم از کم آٹھ پولیس اہلکار ہلاک کر دیے ہیں۔ یہ حملے غزنی اور بغلان صوبوں میں کیے گئے۔

(جاری ہے)

غزنی کے صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق حملے میں جہاں چھ پولیس اہلکار مارے گئے وہاں سات عسکریت پسندوں کو بھی گھنٹوں جاری رہنے والی جھڑپ میں مارا گیا۔ شمالی صوبے بغلان میں کیے گئے حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان حملوں کی ذمہ داری کسی عسکریت پسند گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ تاہم دو روز قبل طالبان نے نو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔