بھارت، ٹریکٹر ٹرالی اور جیپ مابین خوفناک تصادم، 12افراد ہلاک،6زخمی

جمعرات 21 جون 2018 17:43

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ٹریکٹر ٹرالی اور جیپ کے مابین خوفناک تصادم میں 12 ہلاک جب کہ 6شدید زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مرینا گنج رام پور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور جیپ کے مابین خوفناک تصادم میں 12 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورامدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جیپ میں پھنسے زخمیوں کو نکال کرقریبی اسپتال میں داخل کرایا۔ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی میں غیر قانونی ریت بھر کر لے جایا جا رہا تھاکہ سامنے سے آنے والی تیز رفتارجیپ سے ٹکرا گئی جس سے بھیانک حادثہ پیش آیا۔پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اورحادثے کی تحقیقات شروع کردی۔