چکوال پولیس نے شہری کو12 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 21 جون 2018 19:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) 12لاکھ روپے سے زائدرقم کے دو جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف سٹی پولیس چکوال نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

غلام محمد ولد رسول خان ساکن اوڈھروال نے پولیس کو بتایا کہ محمد ثاقب ولد محمد منظور ساکن اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ کو سولر سسٹم مالیتی 12لاکھ تین ہزار800روپے کا دیا جس کے بدلے میں اس نے دو چیک دیے ، چیک جب کیش کرانے کیلئے بینک میں بھیجے گئے تو وہ ڈس آنر ہوگئے۔ سب انسپکٹر محمد اسلم نے مقدمہ درج کر کے جعلساز کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :