کراچی:عدالت کا 6 ہفتوں میں تمام کوئلے کے جہاز پورٹ قاسم پر اتارنے کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات جون 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) عدالت کا 6 ہفتوں میں تمام کوئلے کے جہاز پورٹ قاسم پر اتارنے کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت ، چیف جسٹس کا کہنا تھا،شہر کے مرکز میں کوئلہ اتار کرنے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہی,انصاف کرنے بیٹھے ہیں اور انصاف کریں گے بھی, ہوسکتا ہے کوئی فیصلے سے خوش ہو یا ناراض, کوئلہ نے جو آلودگی پھیلائی سرمایہ کاروں کو اس کی پرواہ نہیں,میں کراچی کے لوگوں کو اس ڈسٹ میں نہیں رہنے دوں گا, کسی کو احساس ہے کوئلہ کی ڈسٹ سے کیا بیماریوں جنم لے رہی ہیں,کسی بھی قیمت پر کوئلہ کا جہاز کراچی پورٹ پر نہیں اترنے دیں گے

متعلقہ عنوان :