حاجی فضل الٰہی نے نگران وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد وزارت پاور اینڈ انرجی کا قلمدان سنبھال لیا

جمعرات 21 جون 2018 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) ممتاز صنعتکار حاجی فضل الٰہی نے نگران وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد پاور اینڈ انرجی کا قلمدان سنبھال لیا حاجی فضل الٰہی ممتاز صنعتکار ہیں وہ فیڈرل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر بھی رہے ہیں اس کے علاوہ ممتاز فلاحی و سماجی شخصیت ہیں صوبہ خیبرپختونخوا کے علاوہ ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں انہیں صوبہ خیبرپختونخوا نگران وزیر لیا گیا ہے اور انہیں وزارت سونپ دی گئی ہے انہوں نے وزارت ملنے کے بعد اپنی وزارت میں باقاعدہ کام شروع کردیا ہے تاکہ صوبہ خیبرپختونخوا کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کیا جائے اور خاص طور پر صوبے سے بیروزگاری کے خاتمے کے لئے خصوصی طور پر کام کریں گے خیبرپختونخوا کی عوام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے 10 رکنی نگران کابینہ میں حاجی فضل الٰہی جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ذہین شخص کو شامل کرکے صوبے پر خاص مہربانی کی ہے ۔