وفاقی پولیس کی کاروائی ،7 ملزمان گرفتار ،مال مسروقہ ،نقدی ،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

جمعرات جون 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیو ں کے دوران 07ملزمان کوگرفتار کر کے ما ل مسروقہ ، نقدی ، اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ شمس کا لو نی پولیس کے سب انسپکٹر سید اختر عبا س نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم محمد ساجد کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا، سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر محمد اعظم نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث گرفتارملزمان محمد اظہر اور ند یم انو ار کے انکشاف و نشا ند ہی پر دو عدد پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ مار گلہ پولیس کے اے ایس آئی محمد حیا ت نے چوری میں ملوث ملزم خا لد محمو د کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ نقدی وغیر ہ بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے اے ایس آئی محمد رمضا ن معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم عبد الشکو رکو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکلو ں کے پا رٹس بر آمد کر کے تفتیش شروع کر دی ، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے نو ر الہی اے ایس آئی نے چوری میں ملوث ملزم ابر ار حسین کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اے ایس آئی محمد رئیس نے چیک ڈس آ نر کے مقدمہ میں ملوث ملزم آ صف محمود کو گرفتار کرکے تفتیش شرو ع کر دی ، مزید تفتیش جا ر ی ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکردگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے ، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کے لیے تمام تر ضر وری اقدامات بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔