پبلک سروس کا دن عالمی کل منایا جائیگا

جمعہ 22 جون 2018 13:16

فیصل آباد۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان سمیت دنیابھر میں پبلک سروس (سرکاری ملازمین کی عوامی خدمت ) کا عالمی دن کل23جون بروزہفتہ کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

ا س دن کے منانے کا مقصد اچھی طرز حکمرانی اور ترقی کے عمل میں سرکاری ملازمین کے کردار کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن عوام کی خدمت کرنے والے سرکاری ملازمین کو ایوارڈ دیئے جاتے ہیں ۔اس دن کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا پبلک سروس بارے دستاویزی فلمیں اور مذاکرے وغیرہ نشر کریگا جبکہ اخبارات مضامین اور دیگر تشہیری موادو معلومات شائع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :