بھارت، فلاحی تنظیم کی 5 کارکن خواتین کا اغوا اورگینگ ریپ

جمعہ 22 جون 2018 13:16

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع کھنٹی میں ایک فلاحی تنظیم کے لئے کام کرنے والی 5 خواتین کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس افسر راجیش پرشاد نے میڈیا کو بتایا کہ یہ خواتین ایک غیر سرکاری تنظیم آشا کرن کے لئے کام کرتی ہیں۔ پولیس کے پاس درج ان خواتین کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ وہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک ڈرامے میں پرفارم کر رہی تھیں جب انہیں اغوا کیا گیا۔ کھنٹی کا ضلع ماؤ نواز مسلح باغیوں کا بھی گڑھ ہے جو عرصے سے یہاں زمین کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :