ٹرائل کورٹس عدالتی نظام کی بنیاد ہیں

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر تربیت 41 سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹ سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 22 جون 2018 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے زیر تربیت 41 سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملاقات کی‘ نگران وزیراعظم نے کہا کہ ٹرائل کورٹس عدالتی نظام کی بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نگران وزیراعظم سے خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے وفد میں زیر تربیت اکتالیس سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹ شامل تھے۔ وزیراعظم نے نئے بھرتی ہونے والے جوڈیشل افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹس عدالتی نظام کی بنیاد ہیں۔