محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کرتے ہوئے چرن جیت سنگھ کے قتل میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا

جمعہ جون 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کرتے ہوئے چرن جیت سنگھ کے قتل میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق جعمہ کے روز سی ٹی ڈی نے کولگہ ولا بڈھ میں کارروائی کرتے ہوئے سردار چرن جیت سنگھ کے قتل میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا، چرن جیت سنگھ کے قتل میں ملوث ایک ملزم پہلے سے گرفتار ہے، واضح رہے چرن جیت سنگھ کو 29مئی کو کوہاٹ روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :